وزیراعظم کی نفسیات پر دھرنا اور احتجاج سوار ہے،تحریک انصاف

ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوتے ہیں ،پورے ملک خصوصاً پنجاب میں ہسپتالوں کی بدترین صورتحال وزیراعظم کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے ،نعیم الحق

پیر 2 مئی 2016 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نفسیات پر دھرنا اور احتجاج سوار ہے ، پاکستان میں ہونے والے ہر احتجاج کی ذمہ داری خود وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وہ وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوتے ہیں پورے ملک خصوصاً پنجاب میں ہسپتالوں کی بدترین صورتحال وزیراعظم کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے اپوزیشن پر ہونے والے گھٹیا حملوں کی سرپرستی خود وزیراعظم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ میں وزیراعظم کی اولاد کے اثاثوں کی صورت میں قوم کی چوری شدہ دولت جو بے نقاب ہوئی ہے وزیراعظم نے کمیشن کے نام پر قوم سے جو مذاق کیا ہے اسے پوری قوم مسترد کردی چکی ہے ملزم کی جانب سے خود اپنی تفتیش کیلئے بنائے گئے ضوابط کار کوئی بھی ذی شعور شخص تسلیم نہیں کرسکتا لیہ میں دو درجن سے زائد افراد وزیراعظم کی جماعت کے صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے اور امن قائم کرنے کے دعویداروں کو چھوٹو گینگ کیخلاف ایکشن کیلئے بھی فوج کی مدد لینا پڑی