قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اجلاس

دوہری نیشنلنٹی ارکان کی دستاویزات پیش نہ کرنے پر رضا حیات ہراج نے سیکرٹری کو جھاڑ پلا دی کسی کو میری بات بری لگی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،رضا حیات

پیر 2 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے جس کے مطابق دوہری نیشنلٹی والے ممبر قومی اسمبلی نہیں بن سکنے کی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر رضا حیات ہراج نے سیکرٹری قانون و انصاف کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ اگر آپ کام نہیں کر سکتے تو جاب چھوڑ دیں آپ انتہائی نااہل لوگ ہیں کہ تین ماہ کے باوجود آپ نے ہمیں تفصیلات اور ڈیٹا فراہم نہیں کیا جس پر ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور آخری سیٹ پر بیٹھ گئے اجلاس شروع ہوتے ہی علی محمد خان نے کہا کہ اگر کوئی بھی افسر کام نہیں کرتا تو اس کی انکوائری ہونی چاہئے لیکن کسی بھی شخص کی عزت کرنا ہی ہمارا فرض ہے اور رضا حیات ہراج کو سکرٹری صاحب کو گالیاں نہیں دینی چاہئے تھی اور انہیں اب اس چیز کی معافی مانگنا چاہئے جس پر رضا حیات ہراج نے کہا کہ اگر کسی کو بری بات لگے تو معافی مانگتا ہوں لیکن عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیٹا فراہم نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے رضا حیات ہراج کا معذرت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور قانون و انصاف حکام کو سفارش کی آئندہ اجلاس میں تمام ڈیٹا فراہم کیا جائے ۔