ہیڈ کوچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا محسن حسن خان سے رابطہ ،رضا مندی کر دی

کرکٹ بورڈ محسن حسن کو کوچ نہیں بنائیں گے صرف لولی پوپ دے رہے ہیں،عبد القادر

پیر 2 مئی 2016 18:59

ہیڈ کوچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا محسن حسن خان سے رابطہ ،رضا مندی کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سابق کوچ اور سلیکٹر محسن حسن خان سے رابطہ کر لیا جبکہ محسن حسن خان نے بھی کوچ بننے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ۔ آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے پہلے وسیم اکرم اور رمیض راجہ پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی جس نے ہیڈ کوچ کا انتخاب کرنا تھا میں نے اس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا جس پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بذات خود مجھ سے رابطہ کیا ہے اور ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور مجھ سے دستیابی کے حوالے سے پوچھا ہے جس کے جواب میں نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست اس لئے جمع نہیں کروائی تھی کیونکہ جونیئر اور سٹے باز کرکٹرز کو ہیڈ کوچ کے لئے انٹرویو نہیں دے سکتا ۔

(جاری ہے)

لیکن جب سابق ٹیسٹ کرکٹر مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر سے آن لائن نے محسن حسن خان کی کوچنگ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر شہریار خان محسن حسن خان کو ہیڈ کوچ بنانا چاہتے ہیں تو میں ان کو مبارکباد دوں گا کہ وہ پاکستان کی ٹیم کے لئے ایک بہت اچھا کوچ منتخب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ لیکن ایسا نہیں ہو گا چیئرمین پی سی بی شہریار خان صرف لولی پوپ دے رہے ہیں اور محسن حسن خان کو کوچ نہیں بنائیں گے کیونکہ کوچ بنانے کی ذمہ داری وسیم اکرم اور رمیض راجہ کی ہے اور یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے لئے مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے پانچ پانچ لاکھ لیتے ہیں اور مشیر کرکٹ بورڈ کے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور جب یہ پاکستان بورڈ سے پیسے لیتے ہیں تو پھر باہر ممالک میں پیسہ کمانے کیوں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا کوئی بھی چیئرمین ہو اور کوئی بھی مینجمنٹ ہو یہ دونوں کھلاڑی ہمیشہ بورڈ کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں اور ہر بورڈ کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں کیونکہ وسیم اکرم اور رمیض راجہ صرف پیسے سے محبت کرتے ہیں ۔

اور ان کو پاکستان کی عزت بے عزتی کا کوئی خوف نہیں عبدالقادر نے مزید کہا کہ جو بھی ہو جائے پاکستان کرکٹ بورڈ صرف گورے کو ہی کوچ بنائے گا محسن حسن خان کو بورڈ کی طرف سے لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ محسن حسن خان ایک باوقار اور محبت وطن پاکستانی ہیں اور وہ ہمیشہ پاکستان کی عزت اور شہرت کو ملحوظ خاطر رکھ کر کوئی قدم اٹھاتا ہے اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے محسن حسن خان سے زیادہ کوئی لائق نہیں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا کوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملے لیکن ایسا ہو گا نہیں جبکہ محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کوچ بناای جاتا ہے تو میں اپنے من دھن سے کوچنگ کے فرائض سرانجام دوں گا اور کوئی کسر باقی نہیں رہنے دوں گا محسن حسن خان نے انگلینڈ کی طرف سے نئے متعارف کرائے گئے پوائنٹ سسٹم کے متعلق کہا کہ ابھی تو شروعات ہے یہ تو وقت بھی بتائے گا کہ پوائنٹ سسٹم اچھا ہے یا برا واضح رہے کہ محسن حسن خان اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر کے فرائض باخوشی انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی تھی ۔