Live Updates

دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پیر 2 مئی 2016 18:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن (ورلڈ پریس فریڈم ڈے) کل ( منگل )بھر پور انداز میں منایا جائیگا ۔دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے اندر صحافیوں پر ہونے والے ظلم وستم وزیادتیوں کیخلاف صحافتی تنظیموں کی طرف سے تقریبات ،سیمینارز،ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گاجن میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی اورصحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت پانے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :