وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سینئر صحافی و کالم نگار خوشنود علی خان کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 2 مئی 2016 18:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی، دانشور، کالم نگار اور اے پی این ایس کے ممبر خوشنود علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں والدہ کے انتقال پر خوشنود علی خان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ، انہیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :