آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

دہشت گردوں کے سلیپرزسیل اور مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کرنے کا فیصلہ ،کومبنگ آپریشن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ اور منظوری دی گئی،شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل پر اظہار اطمینان ،آپریشن میں حصہ لینے والے فوج،ایف سی اوررینجرز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 18:47

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ،جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت فوج کی پیشہ ورانہ اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل پر اظہار اطمینان کیا گیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے فوج،ایف سی اوررینجرز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔

اس موقع پر کانفرنس میں کومبنگ آپریشن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے سلیپرزسیل اور مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔