غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنیو الوں کیخلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی

پیر 2 مئی 2016 18:44

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) محکمہ ایکسائز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنیو الوں کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال ایک بہت اہم مسئلہ ہے لیکن ہر شہری کو چاہیے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جو سرکاری نمبر پلیٹ بنا کر دی جاتی ہے اس کو ہی لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

جو لوگ غیر نمونہ اور اس کی نکل والی نمبر پلیٹس استعمال کریں گے ان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے قانون سازی کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو تجویز بھجوادی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب نمونہ نمبر پلیٹس استعمال ہوں گی تو ہر شخص اپنی گاڑی کو خود استعمال کرے گا اور کمپیوٹر کا ایک بٹن کلک کرنے سے اس شخص کا مکمل بائیو ڈیٹا سامنے آجائے گا۔ اس کے ساتھ نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے ٹیکس ریکوری میں بھی بہتر ی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے دہشت گردی میں بھی کمی آئے گی اور لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیوں کو بھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :