کراچی، محکمہ میونسپل یوٹیلٹی سروسز، ہر سہ ماہی میں بل 98کروڑ، ریکوری صرف 8کروڑ روپے

پیر 2 مئی 2016 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) بلدیہ عظمی کراچی کا ہم ریونیو دینے والا محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی سروسز ٹیکس سالانہ 4 ارب روپے میں سے 24 کروڑ روپے جمع کرپاتا ہے اس میں سے 6 کروڑ روپے بل پرنٹ اورتقسیم کرنیوالی پرائیویٹ کمپنی کو اداکردیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ڈی ایم سیز کو منتقلی کے بعد آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس رہ گیا ہے ہرسہ ماہی میں 98 کروڑ روپے مالیت کے بل بھیجے جاتے ہیں لیکن ریکوری صرف 8 کروڑ روپے کی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :