صفائی ستھرائی و دیگر بلدیاتی امور کی درستگی کے لئے بلا تفریق اقدامات کیئے جارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی

پیر 2 مئی 2016 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے جوہر ہل روڈ ایسو سی ایشن کے وفد سے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے تفصیلی میٹنگ کی ۔اس موقع پر بلدیہ شرقی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس راشد فیاض اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جوہر ہل روڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے اس موقع پر ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے کاوشوں کو سراہا جبکہ مزید مسائل کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صفائی و ستھرائی اور ہریالی کے اضافے کیلئے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں جبکہ مچھر اور دیگر حشرات الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے کی بھی درخواست کی مزید براں پانی و سیوریج سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی درخواست کی ۔

ایڈمنسٹریٹر نے انکے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ میں بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ مزید نشاندہی پر مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :