بلوچستان مسلے پر ثالثی کے لیے جمعیت سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، حافظ حسین احمد

ہمیں ثالثی کے لیے کہا گیا تو یقین سے کہتا ہوں چند ہفتوں میں مسئلہ بلوچستان حل کردیں گے ، مرکزی ترجمان جے یو آئی

پیر 2 مئی 2016 18:36

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اور سکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلوچستان مسلے پر ثالثی کے لیے جمعیت سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے اگر اس حوالے سے ہمیں ثالثی کے لیے کہا گیا تو یقین سے کہتا ہوں کہ چند ہفتوں میں مسئلہ بلوچستان حل کردیں گے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری الطاف حسین سیاست تو پاکستان کی کررہے ہیں مگر دولت لندن اور دیگر ممالک کی بنکوں میں جمع ہے جمعیت بلا امتیاز احتساب کا حامی ہے نواز شریف زرداری الطاف حسین پارلیمنٹ میں آکر اپنے اثاثے ظاہر کرکے پانامہ لیکس اور سرے محلات کے معاملات پر پارلیمان کو اعتماد میں لیں جمعیت کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کرے گی نواز شریف کے اتحادی ضرور ہیں مگر کرپشن کے معاملے پران کے حامی نہیں قوم پرستوں نے عوام کو مایوس کیا ڈھائی سال کے لیے اقتدار توحاصل کرلیا مگر صوبے کے اہم ایشوز پر کوئی خاطر خواہ اقدام اٹھانے میں نا کام رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالتوحید تسپ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج کے سپاسالار نے اپنے ادارے سے کرپشن کے خلاف جو اقدام اٹھایا ہے وہ سیاسی قیادت کے لیے ایک سبق کی مانند ہے ہمارے وزیراعظم سابق صدر اور دیگر پر جو پانامہ لیکس سرے محلات اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ان کا اخلاقی اور سیاسی زمہ داری بنتا ہے کہ وہ خود کو احتساب کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردیں اور بیرون ملک منتقل کی گئی تمام دولت اور اثاثہ جات کی تفصیلات سے پارلیمان اور قوم کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت بلا امتیاز احتساب کا حامی ہے پانامہ لیکس کے معاملے پر میاں محمد نواز شریف اور انکی حکومت کا ہر گز دفاع نہیں کریں گے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کرکے اہم قومی معاملات پر سنجیدہ کردار ادا کیا اور مسلم لیگ کا اتحادی ہونے کے باوجود اکیسویں آئینی ترمیم اور نسواں بل کی مخالفت کی مگر عمران خان جو اسمبلیوں کو فراڈ قرار دیتی آرہی ہے پی ٹی آئی کے ممبران نے اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور اپنے اصولوں کی نفی کردی

متعلقہ عنوان :