وزیر اعلی بلو چستان نواب ثنا ء اﷲ زہر ی کا دورہ چین

وزیر اعلی بلو چستان نے ایک اعلی سطحی وفدکے ہمراہ چین کے مختلف شہروں میں مصروف ترین دن گزارے

پیر 2 مئی 2016 18:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی بلو چستا ن نو اب ثنا ء اﷲ خان زہر ی نے گذشتہ دنوں چین کا کامیاب سر کا ری دورہ کیا پانچ دن پر محیط چین کے اس دورے کے دوران وزیر اعلی بلو چستان نے ایک اعلی سطحی وفدکے ہمراہ چین کے مختلف شہروں میں مصروف ترین دن گزارے اور چین کے مختلف شہروں میں حکومتی وکاروباری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی جہاں پر انہوں نے چین میں اسپیشل اکنامک زون کا جا ئزہ بھی لیا تاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری( China Pakistan EconomicCorridor)کے تحت چین کے مختلف تجربات کو مدنظر رکھتے ہو ئے اسی طرز پر بلوچستان میں اسپیشل اکنا مک زون قائم کئے جا سکیں چین میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعلی بلو چستان نے چین کے صو بہ جیا نگ سو کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چین کے پہلے اسپیشل اکنامک زون شو زاؤانڈ سٹریل پارک کا معائنہ کیا اس مو قع پر وزیر اعلی کو چینی حکام کی جا نب سے بتایا گیا کہ چین اور سنگا پو ر کے با ہمی اشتراک سے 1994ء میں ا س پارک کی بنیا د رکھی گئی جو اب دنیا کا سب سے بڑا اسپیشل اکنا مک زون بن چکا ہے اس زون میں گز شتہ سال 80ارب ڈالر مالیت کی صنعتی و تجا رتی اشیا تیا ر کی گئیں وزیر اعلی نے پارک میں قائم تین پیدواری پلا نٹس کا بھی دورہ کیا بعدازاں انڈ سٹر یل پارک کے حکام سے گفتگو کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصو بے سے دنیا میں بلو چستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کی تکمیل سے خطے میں کروڑوں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے بلو چستان میں سر ما یہ کا ری کے مو اقعوں سے بھی انہیں آگاہ کیا انڈ سٹریل پارک کے حکام نے بلو چستان میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے بھر پور معا ونت کی یقین دہائی کر ائی علا وہ ازیں وزیر اعلی بلو چستان نے وفد کے ہمراہ چین کے بڑے شہر شنگھائی گئے جہاں پر وزیر اعلی اور انکے وفد کے اراکین کے اعزاز میں شنگھا ئی میو نسپل ڈسٹرکٹ کے میئر کی جانب سے عشا ئیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چین کے ممتاز سر مایہ کا روں کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی وزیر اعلی اور وفد نے عشائیہ کے شر کا ء کو گوادر میں مو جو د بیر ونی سر مایہ کا ری کے امکانا ت سے تفصیلاًآگاہ کیا اور سر مایہ کاروں کو بلو چستان کے دورے کی دعوت دی چینی سر مایہ کاروں نے اس مو قع پر مختلف شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاشنگھا ئی میں قیام کے دوران وزیر اعلی نے شنگھائی سے سوزہاؤ تک سفر ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین میں کیا جس کی رفتار 300کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ٹرین نے 19منٹ میں یہ سفر طے کیا شنگھائی میں وزیر اعلی نے ہا ئیگر بس کمپنی لمٹیڈ، لفٹ بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی (SGEC) ایس جے ای سی کا رپو ریشن اور کنگ لا نگ بس انڈ سٹری کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے وفد کے ہمراہ کو ئٹہ ما س ٹر ائزٹ ٹرین سسٹم کے حوالے سے شٹل بس سر وس کے لئے کمپنی کی تیا ر کردہ بسوں کا معائنہ کیا ۔

اس کے علا وہ بلو چستان اور ملک کے دیگر حصوں میں فری ٹر یڈزونزقائم کر نے اور ٹر انسپو رٹیشن کے نظام کو جد ید ٹیکنالو جی سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی بلو چستان نواب ثناء اﷲ زہر ی اور وفا قی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال نے وفد کے ہمراہ شنگھا ئی ہو نگ چیاؤ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا شنگھا ئی کے مغر بی علا قے میں قائم اس بز نس ڈسٹرکٹ کے دورے کے موقع پر وفد نے چین کے اعلی حکام سے ملا قات کی وزیر اعلی نے سی پیک کے تحت 46بلین ڈالر کے اس معا ہد ے کو تاریخی قرار دیتے ہو ئے کہاکہ گوادر کی تر قی اور اقتصادی راہداری کے تناظر میں وہاں فری ٹریڈ زون کا قیام حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پو رے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خاطر چین گوادر کی مجموعی تر قی با لخصوص ٹریڈ زونز کے قیام میں بھر پور تکنیکی اور ما لی معا ونت فراہم کرے گا ۔

وزیر اعلی نے شنگھا ئی فر ی ٹر یڈ زون بھی گئے جہاں شنگھائی کے اسپیشل ٹریڈ زون کی طرز پر گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے حوالے سے چینی حکام سے بات چیت کی وفد کو سینٹرل بز نس ڈسٹرکٹ کے بنیا دی ڈھانچے ،بجلی اور پانی کی سپلائی اور مو اصلا ت کے نظام کے بارے میں معلو ما ت دی گئیں وفد نے شنگھائی ہینسو ٹرانسپورٹ حب کا بھی معائنہ کیا اور ٹرانسپورٹ کے نظام کا جا ئز ہ لیا اس کے علاوہ وزیر اعلی بلو چستان نے وفد کے ہمراہ چین کے شہر تیا نجن کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنا تیا نجن کے کمیٹی سیکرٹری مسٹر ہو نگ ژنگاؤ اور تیا نجن کے مئیر سے ملا قا ت کی ۔

ملا قا ت کے دوران دونوں ملکوں کے ما بین دوستانہ تعلقات ،باہمی روابط کے فروغ سر مایہ کاری میں اضافہ اور خصو صا ً پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر مختلف امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ملا قات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی راہد اری منصو بہ چین اور پاکستان کے عوام کے لئے ترقی اور خو شحالی کے نئے دروازے کھولے گا وفد نے تیا نجن کے اکنامک زونز کے ما ہر ین پر مشتمل ٹیم کو پاکستان اور بلو چستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

بعد ازاں تیا نجن میو نسپل گورنمنٹ اور اس کی کمپنیوں کے پا کستان کے ساتھ طے پا ئے جا نے والے مختلف معا ہدوں کی مفا ہمتی یاداشتوں دستخط کئے گئے وزیر اعلی نے وفد کے ہمراہ تیا نجن اکنامک ڈو یلپمنٹ ایڈ منسٹر یشن کا دورہ کیا اور ٹیڈا حکام سے ملا قا ت کی ،ملا قا ت کے دوران ٹیڈ ا ہو لڈ نگ کمپنی کی جا نب سے بر یفنگ دی گئی حکام سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے چینی معاونت کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہو ئی وفد نے تیانجن آئرن اینڈاسٹیل مل کا بھی دورہ کیا اس مو قع پر وزیر اعلی بلو چستان نو اب ثناء اﷲ خان زہری نے آئرن مل کے اعلی حکام سے بات چیت کر تے ہو ئے بتایا کہ بلو چستان میں آئرن اور اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کر نے کے وسیع مواقع موجو د ہیں وزیر اعلی نے حکام کو بلو چستان میں اسٹیل مل لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کی حکومت اسٹیل مل لگانے کے خواہشمند سر کایہ کاروں کو تمام سہولیا ت فراہم کرے گی تیانجن میں قیام کے دوران وزیر اعلی بلو چستان نے وفاقی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبا ل اور اپنے وفد کے ہمراہ تیا نجن ٹینگ تھرمل پاور کمپنی لمٹیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں پر کمپنی کے حکام نے انہیں توانا ئی سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ٹنگ تھرمل پاور کمپنی کے حکام سے بات چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلی بلوچستان نے تو انا ئی کی پیداوار کے منصوبوں میں ما حولیا ت کے تحفظ کی ضرورت پر کہاکہ چین کے تعاون سے گڈانی اور گو ادر میں کو ئلہ کے ذریعے بجلی پیداکر نے کے منصو بے بے پناہ اہمیت کے حامل ہیں ان منصوبوں میں ما حو لیا تی تحفظ کے لیے جد ید ٹیکنا لو جی کو استعمال کیاجا ئے اس مو قع پر وفا قی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال نے اقتصا دی راہد اری کے تحت پاکستان میں توانا ئی کے منصو بوں کے حوالے سے انہیں آگا ہ کیا ۔

کمپنی کی جا نب سے وفد کو بتایاگیا کہ کمپنی تیا نجن کی بجلی کی 80فی صد ضروریا ت پو ری کر رہی ہے وزیر اعلی بلو چستان نواب ثناء اﷲ خان زہر ی نے وفا قی وزیر احسن اقبال ،مشیر خارجہ سر تا ج عزیز نے اپنے وفد کے ہمراہ چین کے دارلحکومت بیجنگ کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے منسٹری آف کا مرس میں سی پیک کے دو اہم منصو بوں کی مفا ہمتی یاداشت کی منعقدہ تقر یب میں شرکت کی وفد ون نے بیلٹ ،ون روڈ سی پیک فورم برائے ڈو یلپمنٹ اینڈ کنسٹر کشن کو آپریشن میں شرکت کی جسکا انعقاد چین پاکستان انو سیٹمنٹ کمپنی ایف ڈبلیو او اور ریسر چ اینڈ ڈو یلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف چا ئنا نے کیاتھا فورم میں مقر رین نے سی پیک سے متعلق تر قیا تی منصو بوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ سی پیک کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے گا وفد نے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن آف چا ئنا کے چیئر مین مسٹر ژوشاؤ شی اور دیگر اعلی چینی حکام سے بھی ملا قا ت کی جس میں دونوں ملکو ں کے مابین سی پیک سے متعلق امو ر پر بات چیت کی گئی اور تمام امور پر مکمل ہم آہنگی اور اتفاق رائے پایا گیا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے چیئر مین این ڈی آر سی سے ملا قا ت کے دوران کو ئٹہ ما س ٹر انزٹ ٹرین سسٹم منصو بہ کو سی پیک کے منصو بے کا حصہ بنا نے کی تجویز دی چینی حکام نے وزیر اعلی کی تجو یز کی روشنی میں اقتصادی راہداری کے تحت منصو بے کی ٹیکنیکل اسٹڈ ی کرانے پر اتفاق کیا۔

ملاقا ت کے دوران گوادر جو ائنٹ ورکنگ گروپ کے آئندہ ما ہ گوادر میں اجلاس کے انعقاد اور گوادر کے بعض اہم منصوبوں کا سنگ بنیادرکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اس مو قع پر چین کے سینئر حکام کی جانب سے وزیر اعلی بلو چستان کی قیا دت میں صوبائی حکام کی سر گرم شرکت کو سراہا جبکہ اس بات کو قابل اطمینان قرار دیا گیا کہ بلو چستان کی قیا دت کی نگرانی میں سی پیک میں شامل بلو چستان کے منصوبے بر وقت پا یہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

این ڈی آرسی حکام سے بات چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلی نے سی پیک کے تحت بلو چستان کے منصو بوں پر فوری عملدآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ گوادر اسما رٹ پو رٹ سٹی کے ما سٹر پلان پر بھی تر جیحی بنیا دوں پر عملدآمد کیا جا ئے وزیراعلی نے اس مو قع پر کہاکہ کوئٹہ بلو چستان کا صدر مقام ہے اور سی پیک کے مغربی روٹ کا اہم شہر ہے لہذا سی پیک میں کو ئٹہ شہر کو بنیا دی اہمیت حاصل ہو گی ۔

وزیر اعلی بلو چستان کے چین کے دورے سے پاکستان بلخصو ص بلو چستان سے متعلق نئی حکومت کے تر قی و خو شحالی کے نئے ویژن کے مختلف پہلو ؤں کو جس طر ح اجا گر کیا گیا ہے اس سے چینی حکام اور وہاں کی اعلی پائے کی کمپنیوں اور انڈ سٹریز کویہاں سر ما یہ کا ری کے وسیع مواقعوں کے بارے میں مثبت پیغام ملاہے جس سے نہ صرف چینی اعلی قیا دت بلکہ وہاں کے سر مایہ کا ر زیا دہ دلچسپی کے ساتھ اس خطے کی تر قی اور خو شحالی کے لئے آگے آئیں گے چین پا کستان اقتصادی راہداری منصو بہ نہ صرف پاکستان بلکہ پو رے خطے کی تقدیر بدل دے گا خطے کی تا ریخ میں چین کی ملک سے باہر یہ سب سے بڑی سر کایہ کاری ہے 46بلین ڈالر کے اس میگا پر وجیکٹ کی تکمیل سے پورے خطے میں معاشی وتجارتی سر گرمیوں کو بھر پور فروغ ملے گا سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلو چستان کو سب سے زیا دہ فائدہ ہو گا اور صوبے میں نہ صرف تر قی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا بلکہ گوادر شہر چین ،افغا نستان اور ایشیا ئی ممالک کے لئے گیٹ وے کاکام کرے گا اور یہ منصو بہ پورے خطے کی تجارت اور اقتصادی ترقی کیلئے گیم چینجرثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :