پشاورمیں خونخواچوہوں کی کارروائیاں جاری، مزید 11افراد چوہوں کا نشانہ بن گئے

ایک ماہ کے دوران چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 400تک پہنچ گئی

پیر 2 مئی 2016 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں خونخواچوہوں کی کاروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز مزید گیارہ افراد چوہوں کا نشانہ بنے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چار سو تک پہنچ گئی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ گیارہ افراد کو اسپتال لایا گیا ،ایل آر ایچ انتظامیہ کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 400تک پہنچ گئی،جس میں 182بچے ،137مرداور 81خواتین شامل ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ کا کہنا تھا کہ چوہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اور اب تک ہزاروں چوہے مارے جا چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ چوہوں کے معاملے کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :