لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیرنگرانی گیارہوں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جاری

پیر 2 مئی 2016 18:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیرنگرانی گیارہوں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، پیر کے روز بارہویں جماعت کے کیمیسٹری کا پرچہ لیا گیا، دوران امتحان شہر کے کئی امتحانی مراکز میں نقل کا بازار گرم رہا، طلبہ گائیڈوں اور موبائل فون کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف رہے، جن کو امتحانی مراکز کے اندر مقرر عملے نے روکنے کے اقدامات نہیں اٹہائے جبکہ سخت گرمی کے باعث اکثر امتحانی مراکز سے وجیلس ٹیمیں مسلسل غائب رہیں جس کے باعث امیدوار کھلے عام کاپی کرنے میں مصرفو دکھائے دیئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی وجیلینس ٹیمون نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارکر 12 امیدواروں کو کاپی کیس کرتے ہوئے 6 جعلی امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :