Live Updates

مسلم لیگ(ن)کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی عمران خان پر تنقید

خواتین کے ساتھ جلسے میں انتہائی بدسلوکی کی گئی آپ نے کیا ایکشن لیا؟جو شخص ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہیں سنبھال سکتا ملک کیا سنبھالے گا؟۔وزیرمملکت انوشے رحمان کی خواتین ارکان پارلیمنٹ مریم اورنگزیب اور مائدہ حمیدکے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 18:02

مسلم لیگ(ن)کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی۔2016ء) :وزیرمملکت انوشے رحمان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ جلسے میں انتہائی بدسلوکی کی گئی آپ نے کیا ایکشن لیا؟جو شخص ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہیں سنبھال سکتا ملک کیا سنبھالے گا؟انہوں نے خواتین ارکان پارلیمنٹ مریم اورنگزیب اور مائدہ حمیدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں نے خواتین کو عزت بخشی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاہوریوں نے 2013ء کی طرح آج پھر عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا جلسہ کم کنسرٹ زیادہ لگ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ خواتین ارکان سے بدتمیزی پرآپ کا آنکھیں بند کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔جبکہ میں ماں ،بیٹی اور سیاسی ورکر ہونے کی حیثیت سے آپ سے سوال کرتی ہوں کہ آپ اپنے جلسوں کوکنٹرول نہیں کر سکتے ۔خیبرپی کے کو کنٹرول نہیں کرسکے تو ملک کو کیسے کنٹرول کرینگے۔انوشہ نے کہاکہ آپ پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہیں کل پنجاب پولیس کے جوانوں نے ہی خواتین کو آپ کی جماعت کے درندے کارکنوں سے چھڑوایا۔کسی دشمن کے ساتھ بھی وہ سلوک نہیں ہوتا جو خواتین کے ساتھ آپ کے جلسے میں ہورہاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات