گریڈ 19کی اٹھارہ خواتین ایسو سی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی

پیر 2 مئی 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 19کی اٹھارہ خواتین ایسو سی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دیدی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 27خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز حکومت پنجاب کو بھجوائے گئے تھے جن کے انٹرویوز، کارکردگی اور اے سی آرز کا جائزہ لینے کے بعد 18خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20میں پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں لاہور کی سات خواتین پرفیسرز راشدہ کلیم، فرزانہ گیلانی، شمیم عارف، فردوس فضل، شمیم اختر، خاور ظفر اور شبانہ عارف سمیت دیگر اضلاع کی پروفیسرز شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے خواتین پروفیسرز کی ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ ترقی پانے والی پروفیسرز کی جلد ہی مختلف کالجز میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :