ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا

پیر 2 مئی 2016 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) گرین ٹاؤن میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے بعد ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے اور پیر کے روز پولیس کی مدد سے گرین ٹاون میں کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ہے۔

فیکٹری مالک نے چھاپہ مار ٹیم کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے جان بچانے والی جعلی ادویات تیار کرتے ہیں اور ان پر غیر ملکی کمپنیوں کا ٹیگ لگا کر پورے پنجاب میں سپلائی کرتے ہیں۔ فیکٹری مالک نے بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں اس کے ساتھ 10 سے 12 افراد ملوث ہیں۔ پولیس نے فیکٹری مالک اور 2 ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری سیل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :