پی آئی اے سمیت شاہین ائیر اور ائیر بلیو کی تین پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

پیر 2 مئی 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے سمیت شاہین ائیر اور ائیر بلیو کی تین پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن فلائٹ انکوائری کے مطابق شاہین ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز 872،ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 401اور ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 404کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 651تاخیر کا شکار ہوئی، ائیربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410سات گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کی گئی اور ایئربلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 474تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔اسی طرح پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 766آٹھ ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

متعلقہ عنوان :