وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی سازش کرنے والے کبھی وہاں نہیں بیٹھ سکیں گے ،

نواز شریف کے سپاہی حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی ایسی کی تیسی کردیں گے،ہم شرافت کی سیاست پر گامزن ہیں دوسرے بھی ہماری پیروی کریں ،اسلام آباد کے بعد بلوچستان میں ہیلتھ انشورنس پروگرام اس بات کا غماز ہے کہ بلوچستان وزیراعظم کے دل کے قریب ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کا ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

پیر 2 مئی 2016 17:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاہے کہ سازش کے ذریعے وزیراعظم ہا?س میں گھسنے کے خواب دیکھنے والے سن لیں کہ وہ بھی وہاں نہیں بیٹھ سکیں گے ،جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں،ہمارے حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کوبتاناچاہتے ہیں کہ نواز شریف کے سپاہی ان کی ایسی کی تیسی کردیں گے ،ہم شرافت کی سیاست پر گامزن ہے دوسرے بھی ہماری پیروی کرے ،اسلام آباد کے بعد بلوچستان میں ہیلتھ انشورنس پروگرام اس بات کی غماز ہے کہ بلوچستان وزیراعظم کے دل کے قریب ہے۔

وہ پیر کویہاں گورنرہا?س کوئٹہ میں وزیراعظم کی جانب سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،مشیر برائے قومی سلامتی (ر)لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ،اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی ،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدا لمالک بلوچ،صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ،وفاقی وزراء جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ،میر جام کمال ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی ،سرداررضامحمدبڑیچ ،میرسرفرازبگٹی ،عبدالرحیم زیارتوال ،نواب محمدخان شاہوانی ، نواب جنگیز مری ،میرمجیب الرحمن محمدحسنی ،میرخالد لانگو ،عبیداﷲ بابت،محمدخان لہڑی ،سردارزادہ درمحمدناصر،میر عاصم کرگیلو ،منظور احمدکاکڑ،سید لیاقت آغا، آغارضا،طاہر محمودخان ،نصراﷲ زیرے ،میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اﷲ ،ڈپٹی میئرمحمدیونس بلوچ ،چیف سیکرٹری سیف اﷲ چٹھہ ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ودیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ ان کی وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے ساتھ د و دہائیوں سے زیادہ پرمشتمل رفاقت ہے وہ جانتے ہیں کہ میاں محمدنوازشریف صوبے کی عوام کیلئے کتنا درد رکھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ ہی بلوچستان کی ترقی کو اولیت دی ہے مگر وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو ان کیخلاف سازشیں شروع ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ ہماری حکومتوں کیخلاف سازشوں کاسلسلہ بند کیاجاناچاہئے ،جولوگ ایسا کررہے ہیں ،انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی نہیں ملے گی وزیراعظم پاکستان سچے اورعوام کے لئے درد دل رکھنے والا انسان ہے جب قافلے گزرتے ہیں تو کتے بھونکتے ہیں مگر ہم واضح کررہے ہیں کہ میاں نوازشریف کے بلوچ بھائی اورسپاہی ان کی حکومت کیخلاف کسی سازش کوکامیابی نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر 2018تک صبر کریں اورحکمرانوں کے احتساب عوام پر چھوڑ دیں کیونکہ عوام سے بڑھ کر کوئی بھی حکمرانوں کااحتساب نہیں کرسکتا انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف فرد واحد کاکردار سب پر عیاں ہے وہ کون ہوتاہے ہمارا احتساب کرنے والا ،سازش کے تحت وزیراعظم ہا?س میں گھسنے کے خواب دیکھنے والے سن لیں وہ بھی وہاں بیٹھ نہیں سکیں گے ہم شرافت کی سیاست پر گامزن ہے مخالفین بھی ہمارے نقش قدم پرچلے ،ثناء اﷲ زہری کاکہناتھاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت ان کیلئے باعث اطمینان ہے اور اس سے پتہ چلتاہے کہ میاں محمدنوازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کس قدر جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ سے ہی ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کیاہے جس کاواضح ثبوت نیشنل ہیلتھ پروگرام کااجراء ہے اس کے ذریعے نادار اورغریب لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد کے بعد بلوچستان میں ہیلتھ پروگرام شروع کرنے پر وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے شکرگزار ہے پروگرام سے نہ صرف غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والے لوگوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی بلکہ وہ معاشی طور پر بھی مضبوط ہونگے کیونکہ جو رقم وہ علاج ومعالجے کیلئے خرچ کرتے ہیں اب انہیں ایسا نہیں کرنا پڑے گا،انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت کو بلوچستان حکومت نے بھی بنیادی ترجیحات میں شامل کررکھاہے ،اس وقت بلوچستان میں تمام بڑے ہسپتالوں ،بنیادی صحت کے مراکز اوردیگر کو جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی سمیت طبی اور نیم طبی عملے کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات سمیت دیگر کی فراہمی کیلئے کوئی کسرنہیں اٹھاررکھے گی۔