ترقی مخالف عناصر ملک کوایک مرتبہ پھر مایوسی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں،موجودہ حکومت کو ملک وینٹی لیٹروالے مریض کی مانند ملا ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے

،ملک کی ترقی کی رفتار ڈرامے کرنے والوں کی وجہ سے سست ہوجاتی ہے ، ترقی کے مخالف پاکستان کے مخالف ہیں وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا وزیراعظم صحت انشورنس پروگرام کے تحت کارڈز تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 2 مئی 2016 17:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ترقی مخالف عناصر ملک کوایک مرتبہ پھر مایوسی کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں، موجودہ حکومت کو ملک اس مریض کی مانند ملا جووینٹیلیٹر پر تھا ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،ملک کی ترقی کی رفتار ڈرامے کرنے والوں کی وجہ سے سست ہوجاتی ہے جو لوگ ترقی مخالف ہے وہ پاکستان مخالف ہے۔

وہ پیر کو گورنرہا?س کوئٹہ میں پرائم منسٹرہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری ،مشیر برائے قومی سلامتی (ر)لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ،،اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی ،سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدا لمالک بلوچ،صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ،وفاقی وزراء جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ،میر جام کمال ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی ،سرداررضامحمدبڑیچ ،میرسرفرازبگٹی ،عبدالرحیم زیارتوال ،نواب محمدخان شاہوانی ، نواب جنگیز مری ،میرمجیب الرحمن محمدحسنی ،میرخالد لانگو ،عبیداﷲ بابت،محمدخان لہڑی ،سردارزادہ درمحمدناصر،میر عاصم کرگیلو ،منظور احمدکاکڑ،سید لیاقت آغا، آغارضا،طاہر محمودخان ،نصراﷲ زیرے ،میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اﷲ ،ڈپٹی میئرمحمدیونس بلوچ ،چیف سیکرٹری سیف اﷲ چٹھہ ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ودیگراعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے صحت کاکہناتھاکہ لوگ بتائے کہ کیاوزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے بھی بڑھ کر کوئی پروگرام ہوسکتاہے اس میں مریضوں کے علاج ومعالجے سمیت ٹرانسپورٹیشن کابھی الا?نس بھی شامل کیاگیاہے ،اس وقت کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ افراد اس سے مستفید ہونگے دیگرتین اضلاع لورالائی ،لسبیلہ اورکیچ میں بھی اس پروگرام سے 8لاکھ افراد کوفائدہ ہوگا جن لوگوں کے علاج کیلئے رقم ناکافی ثابت ہوگی اس سے بیت المال کے ساتھ معاہدہ کرکے رقم بڑھادیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ میراایمان اوریقین ہے کہ جب تک بلوچستان ترقی نہیں کریگااس وقت تک ملک کی ترقی بھی ممکن نہیں ہوگی خوشی اس بات کی ہے کہ بلوچستان میں سول ملٹری کوارڈینیشن اپنی مثال آپ ہے پہلے ہرطرف چیک پوسٹ اورسیکورٹی کاحصار رہتاتھا اب لاہور ،اسلام آباد اورکوئٹہ میں زیادہ فرق نہیں ،ان کاکہناتھاکہ انٹرنیشنل ڈونرز کی طرف سے جورقم مل رہی ہے اس میں بھی بلوچستان کوبرابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،سائرہ افضل تارڑ کاکہناتھاکہ بدقسمتی سے کچھ ترقی مخالف عناصر ملک کوایک مرتبہ پھر مایوسی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں موجودہ حکومت کو ملک اس کی مریض کی مانند ملا تھا جس کے تمام اعضاء اپاہج ہوچکے تھے اوروہ وینٹی لیٹر پرتھا مگر اب پاکستان ویسا مریض نہیں رہا بلکہ یہ اپنے پا?ں پر کھڑاہوچکاہے ہم ہر دور اورامتحان میں کامیاب ہوچکے ترقی میں رکاوٹ نہیں آتا تاہم ڈرامہ بازی اس کی رفتار کو سست کردیتی ہے انہوں نے کہاکہ وزارت صحت کابے جا ٹرائل بھی ہواہے ،ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف اور ن لیگ ترقی مخالف نہیں بلکہ ہم ملک کومستحکم کرناچاہتے ہیں ان کاکہناتھاکہ مہینوں کی تبدیلی کودنوں میں ممکن بنانے سے حکومت مخالف عناصر بوکلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں مداریوں کواپنی سیاست کاسورج غروب ہوتادکھائی دے رہاہے اس لئے وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے بلوچستان میں ماؤں اورکمسن بچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی ہوگی۔