پیسپی کو اور افغانستان بیوریج انڈسٹریز کے مابین معاہدے پر دستخط

پیر 2 مئی 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) پیپسی کو کارپوریشن جو کہ دنیا کی ایک بڑی فوڈ اور بیوریج کمپنی ہے نے افغانستان بیوریج کمپنی لمیٹڈ(اے بی آئی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق افغانستان میں پیپسی کے مشروبات کی تیاری اور تقسیم اے بی آئی کرے گی۔ اس موقع پر پیپسی کو اور اے بی آئی کی ایگزیکٹو مینجمنٹ کے ساتھ دبئی میں افغانستان کے کونسل جنرل عبدالسماد بھی موجود تھے ۔

اسکے علاوہ افغان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل اور ناردرن ایمیریٹس کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔رواں سال کے آخر میں پیپسی کو کے مشروبات جن میں پیپسی ، ڈائٹ پیپسی، سیون اپ، ڈیو، اور مرنڈا شامل ہیں اے بی آئی کے عالمی معیار کے پلانٹس میں تیار ہونگی۔جنرل مینجر پیپسی پاکستان اور افغانستان جہانزیب خان نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسی کمپنی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جو کہ ایک عالمی سطح کی کمپنی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت افغان عوام کے لئے بہتری لائے گی‘‘۔ اے بی آئی کے سی ای او نعمت خواجہ نے کہا کہ ’’پیپسی دنیا کے مشہور برانڈز میں سے ایک ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں کمپنیاں مل کر افغانستان کی بیوریج انڈسٹری کے لئے خاطر خواہ کام کرینگی‘‘۔افغان معیشت کو بہتر بنانے میں (اے بی آئی) کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، پیپسی کے ساتھ اس معاہدے کے بعد افغانستان کی عوام کو روزگار کے اور مواقع ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :