پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پرعمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے‘ رانا ثناء اﷲ

فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ،جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ‘ وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب

پیر 2 مئی 2016 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پرعمران خان اورجلسے کی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے،فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ،جلد پکڑے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو پی ٹی آئی کے جلسے میں ماں بہنوں سے بدسلوکی نہات ہی افسوسناک ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ضرورت پڑی تو جلسے کے منتظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ سہولت کار کے طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے کیونکہ عمران خان جلسے تو کرتے ہیں، خواتین کو سکیورٹی بھی دیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو ن لیگ کے غنڈے کہنے سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے جواب دیا کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، پھر جس کے بھی غنڈے ہوئے پتہ چل جائے گا۔