احتساب سب کا ہو گا ، پا نا ما لیکس پر شور مچانے والوں کو کمیشن کو ثبوت فراہم کر نا ہو نگے‘رانا تنویر حسین

پا رسا کہلوانے والوں کا اپنا دامن کتنا صاف ہے اس بارے میں بھی قوم کو بتائیں،عمران خاں دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی عادت ڈالیں اب میں نہ مانوں والی سیاست نہیں چلے گی ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی

پیر 2 مئی 2016 17:29

لاہور/ شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو عوامی ٖفلا ح وبہبود اور ملکی ترقی سے کو ئی سروکار نہیں عوام سازشی عناصر کو جا ن چکے ہیں دھرنوں کی طرح اس بار بھی انہیں نا کامی ہو گی ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالف پا کستان کے دشمن ہیں یہ نہیں چا ہتے کہ پاکستان دنیا کے خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو ان عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا آخری جیت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی ہی ہو گی شور شرابوں ،ہنگاموں اور بلا جواز احتجاجی جلسوں سے کوئی عوامی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ سڑکیں بلاک کرکے عوام کو اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے پیر کے روز شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ نور شاہ میں سیوریج سسٹم کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ2013ء کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن)نے ملکی ترقی اور عوامی خدمت کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے انشا ء اﷲ اسے مکمل کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اور مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ2018ء میں عوام کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکر جائیں ۔

اجتماع سے یوسی چیئرمین ملک نوید محمود چوہان نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کوٹ نور شاہ کی آبادی کے لیے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے اور مقامی آبادی کو بجلی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا علاوہ ازیں چیئر مین یو سی 20لبان والہ یا ر گل خان کی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے خود کواور اپنے بیٹوں کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے اب اپوزیشن کو کمیشن کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا کسی ایک شخص کے کہنے پر ملک کا منتخب وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتا یہ غیر آئینی مطا لبہ ہے عمران خان ، بلاول زرداری اور شیخ رشید کا ایشو کرپشن نہیں بلکہ اس ٹرائیکا ایجنڈہ کچھ اور ہے پا نا ما لیکس پر شور مچانے والوں کو کمیشن کو ثبوت فراہم کر نا ہو نگے اب احتساب سب کا ہو گا کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو گا خود کو پا رسا کہلوانے والوں کا اپنا دامن کتنا صاف ہے اس بارے میں بھی قوم کو بتائیں ان کے دائیں با ئیں جو لوگ کھڑے ہیں انکی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں نو از شریف کی قیادت میں حکومت ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

عمران خاں دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی عادت ڈالیں اب میں نہ مانوں والی سیاست نہیں چلے گی ۔ اس موقع پر چیئر مین یوسی 34ملک نوید محمود چوہان ، سردار اﷲ توکل ڈوگر ، اعجاز ڈوگر ، چودھری کاشف چٹھہ ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :