ریاض:طالب علم کو سِگریٹ لایئٹر سے جلا ڈالا

پیر 2 مئی 2016 17:22

ریاض:طالب علم کو سِگریٹ لایئٹر سے جلا ڈالا

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء): ریاض کے ایک انٹرنیشنل سکو ل میں ایک ٹیچر کی طر ف سے کنڈر گارٹن کے ایک طالب علم کو سِگریٹ لائٹر سے سزا دینے پر بچے کے والدین نے اس کے خلا ف پولیس میں رپورٹ درج کر وا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق استاد کی طرف سے کئی اور بچوں کو بھی اس طرح سزا دینے کے بارے میں اطلا عات موصول ہوئی ہیں۔ریاض کے ایک ہسپتال الایمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کے بچوں کو لائٹر سے جلایا گیا تھا۔وزارت تعلیم نے اس واقعہ کے بعد ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ریاض ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہ ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اپنا بیان جاری کریں گے۔