قومی جونیئر فٹ سال چیمپئن سپ اسلام آباد نے جیت لی

پیر 2 مئی 2016 17:01

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) قومی جونیئر فٹ سال چیمپئن سپ اسلام آباد نے جیت لی جبکہ پنجاب (لاہور) اور بلوچستان(کوئٹہ) کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد کے ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاک ترک کالج کے ایجوکیشن ڈائریکٹر پاکستان، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپل کے علاوہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ پاک ترک کالج کے تعاون سے کھیلی گئی، ریفری کے فرائض عدنان سمیع اور عقیل نے انجام دیئے، چیمپئن شپ میں پانچ ٹیم نے حصہ لیا جن میں اسلام آباد، پنجاب( لاہور)، پنجاب (ملتان)، خیبرپختونخوا (پشاور) اور بلوچستان (کوئٹہ) شامل تھیں۔