اسلام آباد سٹی نے اسلام آباد دیہی کو نمائشی ہاکی میچ میں ہرا دیا

پیر 2 مئی 2016 17:01

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) اسلام آباد سٹی نے یوم مزدور کے سلسلہ میں ایک نمائشی ہاکی میچ میں اسلام آباد دیہی کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں اسلام آباد سٹی کے عثمان علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے 5 ویں منٹ بعد اسلام آباد دیہی کے تنویر نے گول کرکے 1-1 سے برابر کردیا، دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں اسلام آباد سٹی کے عثمان جنجوعہ نے گول کرکے مقابلہ 2-1گول کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

اسلام آباد دیہی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اسلام آباد ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر تحسین صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہریار خان، صدر نعیم الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔