ابو ظہبی: سات تارکینِ وطن کو تین سال کی سزا کا حکم

پیر 2 مئی 2016 16:57

ابو ظہبی: سات تارکینِ وطن کو تین سال کی سزا کا حکم

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : ابو ظہبی کی ایک عدالت نے سات تارکینِ وطن کو غلط کاغذات استعمال کر کے ایک کانفرنس میں شرکت کرنے پر تین سال کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تارکینِ وطن نے نے ملازمین کے ساتھ مل کر کانفرنس ہال میں داخل ہو کر کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ عدالت نے یہ سزا پوری ہونے پر ساتوں تارکینِ وطن کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دیا۔تارکینِ وطن کی طرف سے ایسے طرزِ عمل کے بارے میں ابھی تک واضئع نہیں ہو سکا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔ اور ان کی قو میعت کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :