بلوچ یوتھ ملیر نے لیاری کی معروف ٹیم با بل اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر مات دیدی

پیر 2 مئی 2016 16:51

کراچی ۔02 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گراؤنڈ شاہ فیصل ٹاؤن میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں ملیر کی معروف ٹیم بلوچ یوتھ ملیر نے لیاری کے نوجوانوں پر مشتمل مضبوط ٹیم با بل اسپورٹس لیاری کو پنالٹی ککس مرحلے میں 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا دفاعی لائن کی مضبوطی کی بدولت کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی کھیل کی خاس بات دونوں ٹیموں کے گول کیپرز کا شاندار کھیل رہا جنہوں نے کئی یقینی گول بچا کر میچ برابری پر ختم کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد الیاس خان ،نیشنل بنک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان ،راؤلپنڈی ٹیکسلا سے آئے ہوئے مہمان مزمل ،سلیم چکوالیہ ،سیف اللہ خان ،محمد پرویز قاسو ،گل حسن ،اختر ریاض مائیکل ،سلیم شاہ اور پرویز خان مووجد تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ختر ریاض مائیکل ،سلیم شاہ ،اور پرویز خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل حسن بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

متعلقہ عنوان :