ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت خوش آئند، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ٹیم میں واپسی کروں گا:شاہد آفریدی

پیر 2 مئی 2016 16:42

ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت خوش آئند، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پرفارم کرکے ٹیم میں واپسی کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اچھی بات ہے کہ نئے لڑکوں کو چانس دیا جارہا ہے،امید ہے کہ نئے لڑکے سلیکشن کمیٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

(جاری ہے)

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سال کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیات کے باعث پی سی بی کو پہلے ہی اپنی عدم دستیابی سے آگا ہ کردیا تھا ،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :