سانحہ بلدیہ کیس میں حکومت کی جانب سے تفتیشی افسر کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا
پیر 2 مئی 2016 16:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) سانحہ بلدیہ کیس میں حکومت کی جانب سے تفتیشی افسر کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ۔سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محبوب احمد میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر سرکاری وکیل سجاد محبوب شاہ نے سانحہ بلدیہ کی 214 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ تفتیشی افسر کو جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور جو رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے وہ تو پہلے بھی جمع کرائی جا چکی ہے۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ 22 فروری کو محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی رپورٹ بھیجی گئی تھی اور 29 فروری کو محکمہ داخلہ کی جانب سے یہی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ حلفیہ بیان دیں کہ محکمہ داخلہ نے یہی رپورٹ جمع کرانے کے لئے دی ہے، سرکاری وکیل کے حلفیہ بیان پر عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ منظور کر لی۔(جاری ہے)
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کے پیش نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسر نوکری کے لائق ہی نہیں ہے، اسے تو لمبی چھٹی پر بھیج دینا چاہیے ‘ تفتیشی افسر کیس کو خراب کر رہا ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب کیس کی تفتیش ایس ایس پی فاروق شاہ کریں گے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 28 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔کیس کے مفرور ملزم اور بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کے جنرل منیجر منصور کو عدالتی احکامات کے باوجود پیر کو بھی پیش نہ کیا جا سکا، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم چلنے پھرنے سے قاصر ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے ملزم کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اگلی پیشی کے موقع پر ملزم کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.