وزیراعظم کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا

پیر 2 مئی 2016 16:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا اربوں روپے لاگت کے ترقیاتی منصبوں کے افتتاح اور قومی صحت پروگرام کے آغاز کیلئے پیر کو کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :