محمد عامر اور سلمان بٹ کے ویزا مسائل پر پی سی بی کا انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے کا فیصلہ

پیر 2 مئی 2016 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے کا فیصلہ کرلیا، محمد عامر اور سلمان بٹ کے ویزا مسائل حل کرنے میں مدد کی درخواست کی جائے گی جبکہ پی سی بی اور انگلش بورڈ ویزا مسائل حل کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو بھی مشترکہ خط لکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطے کا فیصلہ کرلیاجس میں ویزا مسائل حل کرنے میں مدد کی درخواست کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محمد عامر اور سلمان بٹ کو 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں جیل کی سزا ہوچکی ہے۔محمد عامر اور سلمان بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا،برطانوی امیگریشن قوانین کے مطابق کرمنل ریکارڈ رکھنے والے اور ڈی پورٹ کیے جانے والے شخص کو دس سال تک برطانیہ کا ویزہ نہیں ملتا۔اسی وجہ سے 2014ء میں بھی انگلینڈ نے محمد عامر کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔پی سی بی اور انگلش بورڈ ویزا مسائل حل کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو بھی مشترکہ خط لکھیں گے۔