کراچی ،صدر پولیس کی کارروائی، دہشتگرد ،موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا گینگ لیڈر سمیت 2ملزمان گرفتار

پیر 2 مئی 2016 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)صدر پولیس کی کارروائی، دھشت گرد اور موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا گینگ لیڈر سمیت 2ملزمان گرفتار ۔اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ کی ہداہت پر جرائم پیشہ اور کرمنل کے خلاف کاروائیوں میں ایس ایچ او صدر محمد طفیل چوہدری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر صدر تھانے کی حدود میں دو مقامات پر الگ الگ چھاپے مار کر دھشت گردی میں ملوث مفرور دھشت گرد سنیل عرف ساون کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دھشت گرد کے خلاف فرئیر اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے گینگ لیڈر ملزم عمران کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل KGL0817برآمد کرلی ۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسکولوں اور بازاروں کے پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں اوربعض موٹر سائیکلوں کو اسپیئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے میں ملوث ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔