کویت سٹی: کویتی شہری کو صفائی کے دوران گٹر سے لاش برآمد

پیر 2 مئی 2016 16:35

کویت سٹی: کویتی شہری کو صفائی کے دوران گٹر سے لاش برآمد

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء): کویت کا شہری اس وقت پریشان ہو گیا جب اس کو اپنے مکان کے گٹر کی صفائی کے دوران ایک مسخ شدہ لاش ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری نے جب اپنے گھر کی صفائی کے دوران گھر کے گٹر کا ڈھکن پیچھے ہٹایا تو اسکو انسانی جسم کا ڈھانچہ دکھائی جس سے وہ گھبرا گیا ۔اس نے اس کے بارے میں فوراََ مقامی پولیس کو اطلاع کر دی جس نے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق یہ لاش ایک لمبے عرصے سے اس میں موجود تھی۔