Live Updates

پی ٹی آئی کا جلسہ ،چڑیا گھر کو 6لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا

پیر 2 مئی 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے اتوار کے روز ہونے والے جلسے سے لاہور چڑیا گھر کو 6لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرنگ کراس پر جلسے کے موقع پر پورے مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔جبکہ چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی جبکہ اکثر لوگ بچوں کے ساتھ چڑیا گھر پہنچے تو مایوس واپس لوٹے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چھٹی کے روز چڑیا گھر بند کرنے سے 6لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات