کر پشن کر نیوالوں کا اصل ” ٹھکانہ“ ہی جیل ہے ‘کر پشن کیخلاف تحر یک میں مزید تیزی آئیگی ‘ چوہدری محمدسرور

پیر 2 مئی 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کا اصل ” ٹھکانہ“ ہی جیل ہے ‘کر پشن کیخلاف تحر یک میں آنیوالے دنوں میں مزید تیزی آئیگی ‘تحر یک انصاف کی احتجاجی تحر یک سے نہیں حکمرانوں کی کر پشن سے جمہو ریت کو خطرات ہوتے ہیں ‘کر پشن کر نیوالوں کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قوم کی آواز بن چکی ہے ‘موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں عدل وانصاف قائم ہوگا اور ہر حق دار کو اس کا حق ملے گا ‘بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے حکمرانوں کی انر جی کے شعبے میں ناکامیوں پر مہر لگا دی ہے ۔

وہ سوموار کے روز مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف کی خاتون راہنما نیلم اشرف کی جانب سے دےئے جانیوالے ظہرانے کے موقعہ پر خطاب اور میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر خورشید محمودقصوری ‘اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘نبیلہ حاکم علی ‘اسحاق خاکوانی اور نیلم طور سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے پارٹی میں کسی کے اختلافات نہیں اور آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف کو کا میابی کیلئے جس اتحاد کی ضرورت ہے وہ پارٹی میں موجود ہے اور عمران خان کی قیادت میں بھر پور کا میابی حاصل کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آنے سے پہلے چھ ماہ میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کی باتیں کرتی رہی لیکن آج گر می میں شدت سے پہلی سے ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کیخلاف تحر یک میں آنیوالے دنوں میں مزید تیزی آئیگی اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے کر پشن کے خلاف جو تحر یک شروع کی ہے اسکو ہر صورت کا میاب بنایا جا ئیگا اور ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات دلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک کر پٹ حکمران اور انکے حواری اقتدار میں ہیں ملک میں مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوگا ۔ خورشید محمودقصوری نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر سے بھی زیادہ خطر ناک ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کر پشن کا خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو سیاست کر نے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا کر پشن کیخلاف متحد ہونا ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :