لوٹ کھسوٹ کے حصہ دار،کمیشن مافیا شریف برادران کی کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں،عمرریاض عباسی

30اپریل کے مظاہرے میں میڈیا کے تعاون شکریہ اداکرتے،غلام علی خان

پیر 2 مئی 2016 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،میڈیاکوآرڈینیٹرغلام علی خان نے کہا ہے کہ لوٹ کھسوٹ کے حصہ دار،کمیشن مافیا شریف برادران کی کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں،پیٹ پھاڑ کر قومی دولت نکلوالنے کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے لوٹ مار میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے ، ملک لوٹنے والوں کو پانامہ لیکس نے ننگا کردیا ،شرم ہوتی تو یہ مستعفی ہوکر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کردیتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 30اپریل کے مظاہرے میں میڈیااور عوام کے تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی جے آئی کے دورمیں آئی ایس آئی کے پیسوں پر سیاست کرنے والے اب پورے ملک کی دولت کو اپنی جاگیر سمجھ بیٹھے ہیں،اصغرخان کیس کافیصلہ آجاتا توغریبوں کے حقوق غضب کرنے والے نااہل ہوکر سیاست سے کک آؤٹ ہوچکے ہوتے،،عوامی تحریک کرپٹ حکمرانوں کو ہرگزمذیدمہلت نہیں دینا چاہتی،ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں کرپٹ نظام اور کرپٹ نظام کے محافظوں کو شکست دے کر رہیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کو اگلے مہینے دو سال ہوجائیں گے ،انصاف نہ ملنے پر عوامی تحریک احتجاج کے سلسلے کو بڑھانے اور پورے ملک میں پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، طاہرالقادری نے کہا تھا کہ ہمارا دھرنا یا احتجاج ختم نہیں ہوا ،یہ جاری ہے اور جاری رہے گا،انقلاب کا سفر جاری ہے ،اور جاری رہے گا،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،عوامی تحریک کی جدوجہد نہ رکی ہے نہ رکے گی،منزل کے حصول تک ہمارا کارواں چلتا رہے گا،

متعلقہ عنوان :