بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جنوبی افریقہ میں سیٹ اپ قائم ، حالات خراب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 16:27

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جنوبی افریقہ میں سیٹ اپ قائم ، حالات خراب کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : : بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جنوبی افریقہ میں اپنا نیا سیٹ اپ قائم کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جنوبی افریقہ میں اپنے نئے کمانڈر انیس الرحمان کو تعینات کر دیا ہے ۔ انیس الرحمان کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس الرحمان نے اس حوالے سے کینیڈا میں ملاقاتیں ، بھی کی ہیں تاہم پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں دہشت گردی کے لیے تشکیل دی گئیں نئی ٹیمیں اور انیس الرحمان کی انڈیا اور کینیڈا میں ملاقاتوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں پاکستان کے حالات خراب کرنے اور بالخصوص کراچی میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق چشم کشا انکشافات کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :