وزیر اعظم محمد نواز شریف کل بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جس میں وزیراعظم علاقہ کی عوام کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے،وزیراعظم کے دورہ کے حوالے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے،جلسہ گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر بڑاسٹیج بھی تعمیر کر لیا گیا،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 16:21

وزیر اعظم محمد نواز شریف کل بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جس میں ..

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی۔2016ء) :وزیر اعظم محمد نواز شریف کل بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جس میں وزیراعظم بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرینگے،وزیراعظم کے دورہ کے حوالے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے،جلسہ گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر بڑاسٹیج بھی تعمیر کر لیا گیا،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق زیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر بنوں جائینگے۔

(جاری ہے)

جہاں وزیراعظم بنوں کے ذیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے وزیر اعظم کے خطاب میں بنوں ایئرپورٹ کو توسیع دیکر انٹر نیشنل ایئرپورٹ بنانے ،گیس منصوبے سمیت ڈبل روڈ انڈسٹری زون بنانے کاکرینگے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ بنوں کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش کے ساتھ لاؤڈ اسپکیر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علماء اسلام نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے عوامی مہم شروع کر دی ہیں ۔