ابو ظہبی: لیبر عدالت کا ویٹر کو 40,000گریجویٹی دینے کا حکم

پیر 2 مئی 2016 16:21

ابو ظہبی: لیبر عدالت کا ویٹر کو 40,000گریجویٹی دینے کا حکم

ابوظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : لیبر عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں ایک ہوٹل کے مالک کو اپنے ایک نکالے گئے ویٹر کو 500,000کی بجائے صرف 40,000درہم واجبات دینے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں موجو د ایک ہوٹل کے ویٹر نے نوکری سے نکالے جانے کے بعد اپنے مالک پر لیبر کورٹ میں 500,000درہم کا دعویٰ کیا تھا ، اور موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی 16سال کی سروس کے دوران ہوٹل پر زائد وقت دیتا رہا ہے، یہاں تک کہ وہ جمعہ کے روز بھی ڈیوٹی دیتا تھا۔

عدالت میں ہوٹل مالک نے بتایا کہ اس نے کبھی بھی مذکورہ شخص کو اپنے وقت سے زیادہ کام کرنے کا نہیں کہا۔ بلکہ وہ تو اس کو کہہ دیتا تھا کے تم اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ جا کر آرام کر لو۔ویٹر اپنے کیئے گئے دعوے کے حق میں کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ہوٹل مالک کو ویٹر کو 400,000درہم ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :