نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرین کلب کی فتح

پیر 2 مئی 2016 16:20

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرن کلب نے فالکن کلب کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، کوارٹر مرحلہ 12 مئی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 14 مئی سے کھیلے جائیں گے۔