نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل الفیصل اور اسلام آباد کلب کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

پیر 2 مئی 2016 16:08

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد زمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، رمنا کلب، القائم کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گلگت بلتستان کلب، بولان کلب، زمیندار کلب راولپنڈی، گروپ بی میں ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، یونائیٹڈ کلب، روور کلب، جناح کلب ترامڑی کلب، مسلم کلب راولپنڈی، گروپ سی میں قائداعظم کلب، اکبر کلب، کرن کلب، گنگال کلب فرینڈ کلب، فالکن کلب، ذیشان کلب، یوتھ پاور کلب، مہران یوتھ کلب جبکہ گروپ ڈی میں سی ڈی اے کلب، راوی کلب، الفیصل کلب، اسلام آباد کلب، رائل پلیئرز کلب، پونا کلب، کپیٹل کلب، فیڈرل کلب اور نشتر کلب راولپنڈی شامل ہیں۔

کوارٹر مرحلہ 12 مئی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 14 مئی سے کھیلے جائیں گے۔