دورہ انگلینڈ کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، آفریدی ،عمراکمل،احمد شہزاد اور سلمان بٹ آؤٹ

پیر 2 مئی 2016 16:06

دورہ انگلینڈ کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، آفریدی ،عمراکمل،احمد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے تربیتی کیمپ کے لیے 35کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کر دیا ہے ، شاہد آفریدی ،عمر اکمل ، احمد شہزاد اور سلمان بٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں تربیتی کیمپ کے لیے 35کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

کھلاڑیوں میں سمیع اسلم،افتخار احمد ، محمد حفیظ، یونس خان ، خرم منظور،شان مسعود ،یونس خان ، انور علی ، بلاول بھٹی ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، اکبر رحمن ،آصف ذاکر،حارث سہیل ،راحت علی ، عماد وسیم ، اظہر علی ،شرجیل خان،سرفراز احمد،عدنان اکمل ،محمد رضوان ، محمد عامر ، شعیب ملک ،بابر اعظم ،خالد لطیف ،عمران خان ،جنید خان اور حسن علی ،بلال آصف ،زوہیب خان ، محمد اصغر ، فواد عالم ، عبدالرحمان اور مصباح الحق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی کو فیور کریں گے اور نہ ہی کسی کے ساتھ زیادتی کریں گے ،اسی وجہ سے ان کا اپنا بھتیجا امام الحق بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پایا کیوں کہ روا ں سال کے فرسٹ کلاس سیزن میں اس نے زیادہ سکور نہیں کیا تھا ۔ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے سے متعلق سوا ل پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگلے 14ماہ میں ہم نے محض 6ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں اس لیے نئے کھلاڑیوں کو چانس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آفریدی کو ہم نے آرام کرایا ہے اور وہ پرفارمنس دیکر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں ۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل سے متعلق سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ان کے خلا ف ایکشن پاکستان کپ سے پہلے پیش آنے والے واقعات پر لیا گیا ہے ،اس وقت نہ ان دونوں کی کاکردگی تھی اور نہ ہی ڈسپلن،ہم ڈسپلن پر سب سے زیادہ زور دیں گے ۔سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا ایک سیزن کھیل کر ردھم حاصل کریں۔

چیف سلکیٹر انضمام الحق نے اس موقع پر اے ٹیم کیلئے منتخب کردہ ناموں کا اعلان بھی کیا جن میں فہد زمان، جان علی، محمد وقاص، زین عباس، اسراراللہ ، عمر امین، مزمل، سعود شکیل، عابد علی ، عمر صدیق ،محمد نواز، طیب اشرف اور عامر یامین ، محمد عباس، عزیز اللہ، میر حمزہ، احمد جمال، عماد بٹ ، ضیاءالحق، سیف اللہ بنگش، محمد حسن ،اسامہ میر، شاداب خان، عبیداللہ اور ظفر گوہر کو منتخب کیا گیا ہے۔ انضمام الحق نے اس موقع پر واضح کیا کہ 30 سال سے بڑی عمر کا کوئی لڑکا اے ٹیم میں شامل نہیں ہو گا جبکہ اے ٹیم کے ساتھ چار سے پانچ ٹور کرنے والا لڑکا بھی شامل نہیں ہو گا ۔

دورہ انگلینڈ کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، آفریدی ،عمراکمل،احمد ..