پنجاب ریونیواتھارٹی کی گزشتہ ماہ 6ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی،ملکی تاریخ میں کسی صوبائی یا سب نیشنل ریونیواتھارٹی کی طرف سے ایک ماہ میں ٹیکس وصولی کی بلند ترین شرح،گزشتہ 10ماہ میں پنجاب ریونیواتھارٹی نے سروس سیکٹرسے64 فیصدٹیکسز وصول کئے۔ایڈیشنل کمشنرسلمان علی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 15:54

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی۔2016ء) :پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپریل میں 6.12 ارب روپے وصول کر کے محاصل وصولی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی سلمان علی کے مطابق ملکی تاریخ میں کسی صوبائی یا سب نیشنل ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ایک ماہ میں ٹیکس وصولی کی بلندترین شرح ہے جو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ پنجاب ریونیواتھارٹی کا قیام کچھ عرصہ قبل عمل میں لایا گیالیکن مثبت تبدیلیوں کے ذریعے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنی قدروقیمت کو نمایاں کیا۔ گزشتہ 10ماہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروس سیکٹرز سے 64 فیصد ریکارڈ وصولی کی۔ جبکہ دوسرے بڑے نمایاں سروس سیکٹر کے گروتھ ٹرینڈز کا 6فیصد کے ساتھ منفی گروتھ ٹرینڈ نظر آیا۔ رواں مالی سال میں کے پہلے 10ماہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 37فیصد کی شرح سے 47.773 ارب روپے کی مجموعی وصولی کی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیئے میں وصولی 34.870 ارب روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :