چیف سیکرٹری کا گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم،رمضان المبارک سے قبل اشیائے صرف کے نرخوں کی نگرانی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔کمشنرز کو ہدایت
ثنااللہ ناگرہ پیر 2 مئی 2016 15:54
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی۔2016ء) :چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے نا جائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سول سیکرٹریٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اوررمضان پیکج کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل اشیاء خورونوش کے معیار ، رسد اور قیمتوں کی نگرانی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے - انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں ہونی چا ہیے ۔
انہوں نے کہ اشیاء صرف کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منتخب نمائندوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ3جون سے صوبہ میں رمضان بازاروں کا آغاز کرنے کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رمضان پیکج کے تحت ماہ مقدس کے دوران آٹا، چینی ، دالیں ، گھی ، سبزیاں اور پھل رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے- انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے محنت سے کام کریں - سیکرٹری انڈسٹریزنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں 350 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے -محکمہ زراعت ان رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس قائم کرے گا - انہوں نے بتایا کہ قیمتوں کی نگرانی کے لئے 1642 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں 2000 مدنی دستر خوان بھی لگائے جائیں گے جہاں سحر اور افطار کی سہولت میسر ہو گی -اجلاس میں ایم پی اے حاجی نواز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ ،محکمہ خوراک، خزانہ کے سیکرٹریز،کمشنرلاہورڈویژن اوردیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.