دیوار مہربانی کے بعد پشاور میں‌’باکس آف ہیپی نیس‘ متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 15:49

دیوار مہربانی کے بعد پشاور میں‌’باکس آف ہیپی نیس‘ متعارف

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : ملک بھر کے مختلف میں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے دیوار مہربانی متعارف کروائی گئی جہاں لوگ اپنے پرانے اور نئے کپڑے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کرنے کی غرض سے رکھ جاتے تھے۔ تاہم اب پشاور میں دیوار مہربانی کے بعد ”باکس آف ہیپی نیس“ (خوشیوں کا ڈبہ) بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسکراتے چہرے کے ساتھ دیوار کے ساتھ لگے اس ڈبے میں صبح شام مزدوروں اور ایسے افراد کے لیے، جو دو وقت کا کھانا خرید کر کھانے کی سکت نہیں رکھتے، کھانا رکھا جاتا ہے۔ یہ اقدام انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبا کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو کہ اس پیلے رنگ کے ڈبے کو ایک وقت میں کھانے کے 100 ڈبوں سے بھرتے ہیں۔ کھانے کے ڈبوں میں بریانی یا کابلی پلاؤ موجود ہوتا ہے۔ تاہم مفت کھانا کسی بھی امتیاز کے قریب مستحق افراد کو پہنچایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ دیوار مہربانی نے بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں مستحق افراد کی مدد کرنے میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوان :