دبئی: اقتصادی حالات کے بارے منفی بات کرنے پر کسی کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی:ڈی ای ڈی

پیر 2 مئی 2016 15:42

دبئی: اقتصادی حالات کے بارے منفی بات کرنے پر کسی کے خلاف کاروائی نہیں ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء): متحد ہ عرب اما رات کے اقتصادی ترّقی کے ادارے (ڈی ای ڈی) کی طرف سے ایک بیا ن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ متحدہ عرب امارات کے اقتصادی حالات کے بارے میں منفی بات کرنے پر کسی بھی شخص یا کمپنی کو کوئی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے اقتصادی حالات کے بار ے میں ہمیں پو چھا جا رہا ہے۔

اور ہم ان کو اقتصادی حالات کے بارے میں پو چھے گئے، ہر سوال کا جواب بھی دے رہے ہیں۔ہماری رائے میں جو بھی ایسی بات سنے اس کو اس کے بارے میں مکمل پتہ ہو کر لینا چاہیئے کہ ایسی معلوما ت کون دے رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ خطے کی اقتصادی حالت کے بارے میں متعلقہ محکموں سے تصدیق کر لیں، اور کسی غیر تصدیق شدہ معلومات پر کان نہ دھریں۔