دبئی: 5 مئی معراج شریف کے موقع پر دبئی میں کار پارکنگ فری ہو گی: آر ٹی اے

پیر 2 مئی 2016 15:20

دبئی: 5 مئی معراج شریف کے موقع پر دبئی میں کار پارکنگ فری ہو گی: آر ٹی ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ا تھارٹی کے سی ای او یوسف الریدہ نے کہا ہے کہ معراج شریف ( العِسراء والمعراج )کے موقع پر مورخہ 5مئی بروز جمعرات کو مملکت کی تمام پارکنگ کی جگہوں پر کوئی بھی فِیس وصول نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں پارکنگ فری کیئے جانے والی جگہوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں مملکت میں موجود کسٹمرز سروس سنٹرز، پیڈ پارکنگ زونز،بسوں،دبئی میٹرو اور ٹرام سروس، ڈرائیونگ سکولوں اور گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی پارکنگ لاٹ شامل ہیں ۔اسکے علاوہ تمام کسٹمرز سروس سنٹرز اس دن بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :