ڈیگو شوارٹزمین نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 2 مئی 2016 15:18

استنبول ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈیگو شوارٹزمین نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو شکست دیکر اے ٹی پی ٹور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ترکی میں جاری مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے دیگو شوارٹزمین نے سخت مقابلے کے بعد بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو 6-7، 7-6 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے تھرڈ سیڈڈ کروشیا کے آئیوکارلوچ کو اور دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔