نکولس الماگرو نے ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 2 مئی 2016 15:18

ایسٹورل ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) سپین کے نامور ٹینس سٹار نکولس الماگرو نے ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں اور کرینو بسٹا کو شکست دیکر کیریئر کا 13 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

پرتگال میں جاری اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار نکولس الماگرو نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن کرینو بسٹا کو پہلے سیٹ میں 6-7 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 7-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نکولس الماگرو نے سیکنڈ سیڈڈ آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے پیبلو کرینو بسٹا نے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھرڈ سیڈڈ فرانس کے بینٹ پیری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ نکولس الماگرو کو یہ کیریئر کا 13 واں ٹائٹل ہے اور 2012 کے بعد پہلا جو انہوں نے اپنے نام کیا۔