پاکستان کپ میں محمد عامر 11 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے

پیر 2 مئی 2016 15:12

پاکستان کپ میں محمد عامر 11 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد عامر 11 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے پہلے ایڈیشن میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 4 میچ کھیل کر 11 وکٹیں حاصل کیں، خیبر پختونخوا کے زوہیب خان نے 5 میچوں میں 11 جبکہ خیبر پختونخوا کے ضیاء الحق اور پنجاب کے احسان عادل نے 10 ، 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے احمد بٹ نے 9 اور ذوالفقار بابر نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔